یہ کیسی آزادی چاہتی ہیں،انکے ماں باپ،بھائی کہاں ہیں؟ خلیل الرحمن قمر کو خواتین کے احتجاج پر تنقید مہنگی پڑ گئی ، شدید ردعمل

19  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورموٹر وے کیس کیخلاف احتجاج کرنے والی خواتین کے بارے میں تبصرہ کرنے پر معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمرپھر پھنس گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ یہ خواتین کس قسم کی آزادی چاہتی ہیں؟

وہ پہلے ہی سڑکوں پر نکلی ہوئی ہیں اور لاہور کے لبرٹی چوک میں کھڑی ہوکر نعرے لگا رہی ہیں، میں ان کے والدین اور بھائیوں سے پوچھنا چاہتاہوں وہ کہاں ہیں؟جب یہ خواتین چیختی چلاتیں سڑکوں پر آئیں وہ سب کہاں تھے؟ان خواتین کو احتجاج کیلئے آنے سے پہلے انہیں اطلاع کرنی چاہئے تھی،کیا یہ ایسا کرنے میں آزاد نہیں ہیں؟یہ اور کس قسم کی آزادی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ڈرامہ نگار کی طرف سے اٹھائے گئے ان سوالات سے خواتین میں غصے کی لہر دوڑ گئی ، جن کے جواب میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک خاتون بینظیر جتوئی نے لکھا کہ مارچ کے دوران ہمارے والد ، بھائی ، شوہر اور دیگر مرد حضرات شانہ بشانہ کھڑے ہیں جس پر فخر ہے ، ہاں یہ ہمارا آئینی حق ہے کہ آزادی کا مطالبہ کریں ۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ کیا یہ پاگل ہیں؟ میں بہت خوش ہوں کہ ایک مارچ کے موقع پر آپ کو بے عزت کیا گیا کیونکہ آپ ہمارے اتحادی نہیں ہیں۔یاد رہے کہ خلیل الرحمن قمر اس سے پہلے بھی اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…