کراچی(این این آئی) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے اساتذہ اور والدین کے لیے اہم پیغام دیا ہے۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ والدین بچوں کو کورونا کے متعلق ایس او پیز کی آگاہی اور عمل کرنے کا پابند کریں۔وزیر صحت
سندھ نے کہا کہ بچوں کو ماسک پہننا اور وقفے وقفے سے ہاتھ دھونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکول انتظامیہ طلبہ و طالبات کو کلاسز میں فاصلے سے بٹھائیں۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ کورونا علامت ظاہر ہو تو گھر پر رہیں اور ٹیسٹ کروائیں۔