اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں حکومت نے نواز شریف کے حالیہ دور حکومت میں غربت کی شرح کم ہونے کا اعتراف کر لیا ۔ بدھ کو وزارت منصوبہ بندی،ترقی وخصوصی اقدامات نے تحریری جواب کے مطابق حکومت نے نواز شریف کے حالیہ دور حکومت میں غربت کی شرح کم ہونے کا اعتراف کر لیا ۔
بتایاگیاکہ سال 2016 میں غربت کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی،موجودہ دور میں غربت کی شرح کم ہوئی یا بڑھی اعداد و شمار موجود نہیں،اس وقت کوئی ثبوت نہیں کہ ملک میں غربت میں اضافہ ہوا ہے،اس بات کی تصدیق نہیں کی جا سکتی کہ موجودگی دور میں غربت میں اضافہ بڑھی ہے۔ بتایاگیاکہ سال 2016 کے بعد قومی سطح پر غربت کے حوالے سے کوئی سروے نہیں ہوا،قومی کمیشن پاکستان کی غربت رپورٹ برائے 2015/16 میں غربت کی سطح میں کمی کی نشاندہی کی گئی،رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت کی سطح سال 1998 میں 57 اعشاریہ 9 فیصد تھی،سال 2015 میں غربت کی سطح کم ہو کر 24 اعشاریہ 3 فیصد رہ گئی تھی،غربت کا کثیر جہتی مجموعی دائرہ 38 اعشاریہ 4 فیصد ہے،کثیر جہتی دائرہ کار میں تعلیم، صحت اور معیار زندگی شامل ہیں،کثیر جہتی غربت کی دیہی شرح 55 فیصد سے زیادہ ہے،کثیر جہتی غربت کی شہری سطح 9فیصد ہے۔