جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نویں جماعت کی عریبہ نامی طالبہ کی ہلاکت مشکوک قرار، حکومت سے بڑا مطالبہ

datetime 16  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن/مانیٹرنگ ڈیسک)پاک سرزمین پارٹی کی طلبہ تنظیم (پاک سرمین اسٹوڈنٹس فیڈریشن) PSSF کی مرکزی کابینہ کے جوائنٹ انچارج فائق امین نے کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر واقع ہیپی پیلس اسکول میں نویں جماعت کی عریبہ نامی طالبہ کی سیڑھیوں پر سے

گرنے سے ہلاکت کو مشکوک قرار دیدیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کے یہ افسوس ناک واقعہ اسکول کی انتظامیہ کی غفلت اور غیر سنجیدگی کی وجہ سے پیش آیا ان کا مزید کہنا تھا کے یہ نجی اسکول کے مالکان ہزاروں میں اجرت اس لیے لیتے ہیں کے لوگوں کے بچے اسکول کے اندر ہی حادثے کا شکار ہوجائیں،نا ہی اسکول کے اندر کوئی صحت کے حوالے سے حفاظتی انتظامات مہیا کیے جاتے ہیں اور نا ہی ابتدائی طبی امداد کی سہولت مہیا کی جاتی ہے۔ پاک سرزمین اسٹوڈنٹس فیڈریشن حکومتِ سندھ سے اور بلخصوص صوبائی وزیر برائے تعلیم سعید غنی صاحب سے یہ مطالبہ کرتی ہے کے اسکول کے مالکان اور انتظامیہ کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے اور اسکول کا لائسنس کینسل کیا جائے۔ قبل ازیں کراچی میں تعلیمی ادارے کھلے تو نویں جماعت کی اریبہ بھی خوشی خوشی اسکول گئی لیکن نہیں جانتی تھی کہ اسکول کا پہلا روز زندگی کا آخری روز بن جائے گا، کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں عائشہ منزل پر واقع ہیپی پیلس کیمپس تھری کی نویں جماعت کی طالبہ اریبہ اسکول کی سیڑھیوں سے گر کرجاں بحق ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…