اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود پنجاب حکومت اور پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے موٹروے کیس کے ملزمان کے شناختی کارڈ زپر کئی شبہات سامنے لے آئے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اور پنجاب حکومت کی جانب سے موٹروے کیس کے ملزمان کے شناختی کارڈ جاری کیے گئے۔
جس میں تاریخ کا اجرا اور انگوٹھا درج ہی نہیں تھے جب کہ تصویر کا بیک گرائونڈ بھی معمول سے ہٹ کر ہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ عام شہری کے شناختی کارڈ کی تصویر بھی دکھائی جس میں تاریخ کا اجرا، تصویر اور انگوٹھا بالکل واضح ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ شناختی کارڈ کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ ان میں ردو بدل کیا گیا ۔