لاہور( این این آئی) مہنگائی کے خلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی مسلم لیگ (ن )کے رکن میاں عبدالرئوف کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کا جن بے قابو ہے لیکن انتظامیہ خاموش ہے ۔چکن گوشت19 روپے مہنگا ہوکر197 روپے کلو جبکہ لہسن 310اور ادرک650روپے کلو
تک فروخت ہو رہے ہیں ،پیاز کی سرکاری قیمت 50 روپے کلو مقرر ہے لیکن پیاز 60 روپے ،ٹماٹر 60 کے بجائے 80 ،لہسن دیسی 225 کے بجائے 310 ،ادرک 520 کی جگہ 650 روپے کلو تک بیچی جا رہی ہے ۔اسی طرح سرکاری سطح پر سبز مرچ ،بینگن6،لیموں،میتھی،شملہ مرچ 5،گھیا توری 7 اورگاجر چائنہ 10 روپے کلو مہنگی کر دی گئی۔