”حکومت ایڈوائزر رکھتی ہے تو کہتی ہے یہ دنیا کے بہترین لوگ ہیں” جواب داخل نہ کرانے والے وزیر اعظم کے مشیروں کو دوبارہ نوٹس

10  ستمبر‬‮  2020

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان خان کے 16 مشیر ان کی تقرر ی کیخلاف درخواست پر جواب داخل نہ کرانے والے مشیروں کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے جبکہ چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ حکومت ایڈوائزر رکھتی ہے تو کہتی ہے کہ یہ دنیا کے بہترین لوگ ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے وزیر اعظم کے 16مشیران کے تقرر کیخلاف درخواست پر سماعت کی ۔وزیراعظم عمران خان،شہزاد اکبر ،سید شہزاد قاسم،شہزاد ارباب اور وزارت قانون نے جواب داخل کرا دیا جبکہ عبد الحفیظ شیخ کے وکیل کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لئے مہلت مانگی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا ۔فاضل عدالت نے جواب جمع نہ کروانے والے عبدالرزاق دائود، امین اسلم ،ڈاکٹر عشرت حسین ، ڈاکٹر بابر اعوان ،ڈاکٹر ظفر مرزا، معید یوسف، زلفی بخاری ،ثانیہ نشتڑ،ندیم افضل چن اور شہباز گل کو دوبارہ نوٹسز جاری کردیئے اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو عدالتی حکم کی تعمیل کرانے کا حکم دے دیا۔وزیراعظم کی جانب سے جواب میں کہا گیا کہ مشیر خاص رکھنا وزیراعظم کا اختیار ہے ،تمام مشیروں کی تقرریاںآئین اور قانون کے مطابق ہیں۔شہزاد اکبر کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں موقف اپنایا گیا کہ اسلام ہائیکورٹ نے ان کا تقرر قانونی قرار دے دیا ہے۔

اس لیے درخواست ناقابل سماعت اور بے بنیاد ہے ۔ دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے باور کرایا کہ جب حکومت ایڈوائزر رکھتی تو کہتی ہے کہ یہ دنیا کے بہترین لوگ ہیں،تانیہ اندولس پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کرتی رہیں ،جب تانیہ اندولس کے

حقائق سامنے آئے تو بیگ اٹھاکر واپس چلی گئیں۔ فاضل چیف جسٹس قاسم خان نے باور کرایا کہ میڈیا کے مطابق عبدالحفیظ شیخ کے اکاوئنٹ میں 25ہزار روپے ہیں اور ایک بیگ ہے ۔چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دئیے کہ جواب نہ دینے والے مشیروں کا اخبار میں اشتہار جاری کردیں۔

وزیراعظم کو احکامات جاری کریں کہ مشیروں کو کہیں جواب دیں۔فاضل چیف جسٹس نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے وکلا ء نے چیمبر میں آکر رونا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری کو نہ بلوائیں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…