بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ساجد گوندل کو کل تک بازیاب کرانے کا حکم

datetime 5  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایس ای سی پی کے لاپتہ افسر ساجد گوندل کو پیر تک بازیاب کرنے کا حکم دے دیا پیر کے دن دو بجے تک ساجد گوندل بازیاب نہ ہوئے تو سیکرٹری داخلہ خود پیش ہوں۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چیف کمشنر بھی عدم بازیابی کی صورت میں عدالت پیش ہوں ۔ساجد گوندل کی والدہ،اہلیہ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں پیش ہوئے مغوی کی والدہ نے عدالت میں بیان دیا کہ میرے بیٹے کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔ پارک روڈ سے بیٹے کو اغوا کیا گیا، اغوا کار گاڑی وہیں چھوڑ گئے ۔دوران سماعت چیف جسٹس نے  کہا کہ  اسلام آباد سے شہری کو اس طرح اغوا کیا جانا انتہائی تشویشناک ہے ۔عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے بھی رکھنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر ساجد گوندل بازیاب نہ ہوں تو کابینہ کی آئندہ میٹنگ میں معاملہ رکھا جائے اور اس کے ساتھ عدالتی حکمنامے کی کاپی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو بھیجنے کا حکمْ بھی دیا۔ یاد رہے کہ ایس ای سی پی کے افسر ساجد گوندل جمعرات کو لاپتہ ہوئے تھے اور جمعہ کو ان کی والدہ نے بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…