اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف کی پاکستان واپسی ،ن لیگ تین دھڑوں میں تقسیم 3سابق وزراء کا سابق وزیراعظم سے رابطہ ، دومعروف قانونی اداروں کی سابق اہم ترین شخصیات نے بھی نواز شریف کیلئے اہم پیغام پہنچا دیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) میاں نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مسلم لیگ ن میں تین گروپ بن گئے جن میں سے دو گروپ نوازشریف کی فوری واپسی کے مخالف جبکہ ایک گروپ فوری واپسی چاہ رہا ہے ۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ نوازشریف کی فوری واپسی کے امکانات دس فیصد بھی نہیں ہیں۔قومی موقرنامے 92کی رپورٹ میں ذرائع کے مطابق

اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد شریف خاندان میں ہونے والی میٹنگ اور نوازشریف کیساتھ رابطوں کے بعد یہ فیصلہ ہوا ہے کہ نوازشریف عدالت کی طرف سے دی گئی تاریخ پر سرنڈر نہیں کریں گے بلکہ مزید رپورٹس منگوائی جائیں گی اور دس تاریخ کو عدالت میں پیش کی جائیں گی ۔ذرائع کا کہنا ہے اس ضمن میں یہ فیصلہ ہوچکا کہ اگر مزید رپورٹس پر بھی ریلیف نہیں ملتا تو مزید قانونی مشاورت کرتے ہوئے سپریم کورٹ تک جایا جائے گا اور اگر وہاں سے بھی کوئی بڑا ریلیف نہیں ملتا پھر نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا ۔ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے ن لیگ جو فیصلہ کر چکی ہے وہ یہی ہے کہ فوری واپسی نہیں ہو گی ۔ دوسری طرف ن لیگ مریم نواز کی قیادت میں بھرپور احتجاجی مہم شروع کرے گی جس میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا تا کہ سیاسی اور عوامی پریشر برقرار رکھا جائے ۔ ذرائع کا کہنا ہے تین سابق وفاقی وزرا نے نوازشریف سے رابطہ کر کے انہیں کہا ہے اگر وہ فوری واپس آ جاتے ہیں تو اس سے پارٹی کھڑی ہو جائے گی اور ایسا پریشر بنے گا جس سے ان کو فائدہ پہنچے گا اور یہ تاثر بھی جائے گا کہ آپ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ ان تین سابق وفاقی وزراکیساتھ دو معروف قانونی اداروں سے تعلق رکھنے والی سابق اہم شخصیات نے بھی نوازشریف کو یہی مشورہ دیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…