اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شیخ رشید احمد نے نے اپنی کتاب ’’لال حویلی سے اقوام متحدہ تک‘‘ میں لکھاہے کہ 27فروری کو پاکستان کی عظیم فضائیہ کے نوجوانوں نے 2بھارتی طیارے گرائے ، ایسے عالم میںجب پارٹی لیڈروں کی میٹنگ بلائی گئی جس میں جنرل باجوہ اس کی
قیادت کر رہے تھے ، وہ بریفنگ دے رہے تھے ، اس میں عمران خان بھی موجود تھے لیکن میرے لیے یہ بڑی عجیب بات تھی کہ جنرل باجوہ نے کہا کہ شیخ رشید کا بس چلے تو صبح ہی یہ اعلان جنگ کر دیں ۔ یہ بات سن کر سارے لوگ ہنس پڑے ، میں اس پر خاموش رہا ۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میرا یہ یقین ہے کہ ایک جنگ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونی ہے جو آخری جنگ ہو گی ، کتاب میں لکھا ککہ جب چھوٹی درجے کے لوگ لیڈر بن جاتے ہیں اور خانہ نمبر دو سے خانہ نمبر 1میں مودی جیسے لوگ آجاتے ہیں جو ہندو توا کے حامی ہوتے ہیں، جو مسلمان دشمن ہوتے ہیں اس وقت جاگتے رہنا چاہیے ۔