اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو حق مہر چاہے مہر معجل ہو یا غیرمعجل فوری ادا کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کے خواہشمند افراد کو خبر دار کر دیا گیا۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو حق مہر فورا ادا کرنا ہو گا۔مہر معجل ہو یا غیر معجل دونوں صورتوں میں فوری واجب الا ادا ہو گا۔دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی یا ثالثی کونسل کی اجازت لازمی ہے۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں مزید کہا کہ دوسری شادی کے لیےاجازت کے قانون کی خلاف ورزی سے کئی مسائل جنم لیں گے۔پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس مظاہر علی اکبر نے جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ دوسری شادی کے لئے پہلی بیوی یا ثالثی کونسل کی اجازت لازمی ہے۔دوسری شادی کیلئے اجازت کا قانون معاشرے کو بہتر انداز سے چلانے کیلئے ہے، وسری شادی کیلئے اجازت کے قانون کی خلاف ورزی سے کئی مسائل جنم لیں گے۔