اسلام آباد (این این آئی)امریکا نے پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کو پی آئی اے میں سفر کرنے سے روک دیا۔ بدھ کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے امریکی شہریوں کے لیے سفری ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ
پاکستان میں امریکی شہری کسی بھی پاکستانی ائیر لائن پر امریکہ کا سفر نہ کریں،امریکی سفارت خانے اور قونصلیٹ اہلکار بھی کسی پاکستانی ائیر لائن پر امریکہ کا سفر نہ کریں،امریکی سفارتخانہ کا مزید کہنا ہے عالمی ایوی ایشن سیفٹی پروگرام کے تحت پاکستانی کو سفری لحاظ سے درجہ دوم میں شامل کیا گیا ہے،پاکستان کو آئی سی اے او کے حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث درجہ دوم میں شامل کیا گیا ہے،جبکہ درجہ دوم ملکوں کی ائیر لائنز امریکہ کے لیے نئی سروس شروع نہیں کر سکتیں