نوازشریف سے 7ارب مانگنے والوں نے صرف پچاس روپے کی یہ چیز لی، کب واپس آئیں گے؟ ن لیگ کا حتمی اعلان

26  اگست‬‮  2020

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف سے 7ارب مانگنے والوں نے پچاس روپے کا ایمنٹی بونڈ لیا،نوازشریف عدالت کے حکم پر لندن گئے ہیں،ڈاکٹرز جب نوازشریف مکمل صحتمند قراردیں گے وہ فوری واپس آجائیں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو واپس لانے کے خواب دیکھنے والے اسحاق ڈار کو بھی واپس لانے کے چکر میں ذلیل ہو چکے ہیں،

نکمے،نالائق اور سفارشی نوازشریف کے نام پر سیاست کررہے ہیں،نوازشریف کی رپورٹس پر وفاق اور پنجاب کے وزراء میں جنگ چل رہی ہے،انٹر پول نے عمران حکومت کی اسحا ق ڈار کے معاملے پر تاریخی بے عزتی کی،انٹر پول نے اسحاق ڈار کی حوالگی کو سیاسی انتقام قرار دیا،مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہابنی گالہ لوٹ مار ایسوسی ایشن کے پتلی تماشے قوم دو سالوں سے دیکھ رہی ہے،عمران نیازی اور حواریوں کی سیاست نوازشریف سے شروع اور نوازشریف پر ختم ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو گرے لسٹ میں پہنچانے والے عمران خان ہیں،مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ایف اے ٹی ایف کا کبھی کسی نے ذکر تک نہیں سنا تھا،آج پاکستان پر ایف اے ٹی ایف کی تلوار موجودہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے لٹک رہی ہے،اینٹی منی لانڈرنگ ترمیم کی آڑ میں نیازی حکومت پولیس اور ایجنسیوں کو بغیر وارنٹ کے چھاپے اور گرفتاریوں کیا اجازت دینا چاہتی ہے،حکومت پر رخصتی کے سائے منڈلارہے ہیں جس کا خوف ان کو اب سونے نہیں دے رہا۔شہبازشریف کی ہرپریس کانفرنس پر حکومتی ترجمانوں کو مروڑ اٹھنا شروع ہو جاتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف سے 7ارب مانگنے والوں نے پچاس روپے کا ایمنٹی بونڈ لیا،نوازشریف عدالت کے حکم پر لندن گئے ہیں،ڈاکٹرز جب نوازشریف مکمل صحتمند قراردیں گے وہ فوری واپس آجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…