اپوزیشن جماعتوں میں نیا’’ میثاق جمہوریت‘‘ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی مولانا پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے ناراض،اتحاد کیلئے کونسی بڑی شرط رکھ دی

25  اگست‬‮  2020

اسلام آباد ( آن لائن)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی زبانی یقین دہانیوں پر عدم اعتماد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر وہ حکومت کے خلاف اپوزیشن کا ساتھ دینے میں سنجیدہ ہیں تو اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ نیا میثاق جمہوریت کیا جائے ورنہ جے یو آئی (ف) دیگر ہم خیال جماعتوں کو ساتھ لیکر اپنی حکمت عملی وضع کرے گی ۔

ذرائع کے مطابق منگل کو قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات میں سربراہ جے یو آئی (ف) نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رویے پر ناراضی کا اظہار کیا ،ذرائع کے مطابق مولانانے اپوزیشن اتحاد کو تحریری شکل میں لانے کی شرط رکھ دی جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان نئے میثاق جمہوریت کا بھی مطالبہ کردیا ۔مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نوازشریف اور بے نظیر کے درمیان ہونے والے میثاق جمہوریت کی طرز پر نیا میثاق کیا جائے،پی پی اور ن لیگ آئندہ ساتھ چلنے کا وعدہ کرے اور معاہدہ کرے، حکومت کا ساتھ نہ دینے اور اپوزیشن کے ساتھ چلنا چاہتی ہیں تو نیا میثاق جمہوریت کیا جائے، مولانا فضل الرحمن کا شہبازشریف کو دوٹوک الفاظ میں کہا کہ نئے میثاق کو دیگر اپوزیشن جماعتوں تک بڑھائیںمیثاق جمہوریت کے لئے پی پی اور ن لیگ تیار ہیں تو بتادیں،چھوٹی اپوزیشن جماعتیں میثاق جمہوریت کی صورت میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے درمیان تحریری معاہدہ چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چھوٹی جماعتوں سے مزید مشاورت کرنے جارہاں ہوں آپ بھی کرلیں اس کے بعد مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرلیتے ہیں۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ آپ شوق سے چھوٹی جماعتوں سے مشاورت کرلیں،ایوان کے اندر اپوزیشن کو مضبوط کرنے میں ملکر چلنا ہوگا، اپوزیشن نے ایوان میں کو قدم اٹھایا وہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھ کراٹھایا،امید ہے آپکے اجلاس میں تمام اپوزیشن کا ساتھ چلنے کا جواب ملے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…