بدھ‬‮ ، 15 اپریل‬‮ 2026 

جون آیا اور چلا گیا، عمران خان کی حکومت خاتمے کی پیش گوئی کس نے اور کیوں کی تھی ؟وہ کونسا کام ہے جووزیراعظم کی مدت پوری کرنے کی وجہ بن گیا ، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 23  اگست‬‮  2020 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان وزارت عظمیٰ کی مدت پوری کرنیوالے پہلے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔ تجزیہ کار مائیکل کوگلمین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کی کامیاب پالیسی نے وزیراعظم کی باقی ماندہ مدت پوری کرنیکی راہ ہموار کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے، ممکن ہے کہ وہ پاکستان کے پہلے

وزیراعظم بن جائیں جو اپنی مدت مکمل کریں گے۔نجی ٹی وی جیو کے پروگرام میں وڈرو ولسن انٹرنیشنل سینٹر فار اسکالرز، واشنگٹن میں جنوبی ایشیا کے لیے سینیئر پروگرام ایسوسی ایٹ اور تجزیہ کار مائیکل کوگلمین کا کہنا ہے کہ رواں برس اپریل میں ایک پاکستانی کالم نگار سہیل وڑائچ نے اپنے کالم میں پیش گوئی کی تھی کہ اگر اہم تبدیلیاں نا کی گئیں تو عمران خان کی حکومت جون میں ختم ہوسکتی ہے۔ تاہم، جون آیا اور چلا گیا مگر حکومت اب تک قائم ہے۔ سہیل وڑائچ کی طرح دیگر اور بھی تجزیہ کار ہیں جو عمران خان کی مدت مکمل کرنے سے متعلق سوالات اٹھاتے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں اب تک کوئی ایسا وزیراعظم نہیں گزرا ہے جس نے وزارت عظمیٰ کی اپنی مدت مکمل کی ہو۔ موجودہ حکومت کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی ہے، یہاں تک کے پی ٹی آئی ووٹرز بھی حکومتی کارکردگی سے مایوس نظر آئے۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں بھی حکومت کے لیے مشکلات پیدا نہیں کرسکی ہیں۔ تاہم، کورونا وائرس کی مشکل صورت حال میں عمران خان نے جو لائحہ عمل اختیار کیا خاص کر ترقی پذیر معیشتوں کے لیے یہ پالیسی واقعی سازگار ہے۔ دنیا کے متعدد ممالک نے عمران خان کے اس منصوبے کو سراہا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا ہے۔اقوام متحدہ اور بل گیٹس ، پاکستان کو کورونا وائرس کے خلاف کارکردگی دکھانے والے کامیاب ممالک میں شامل کرچکے ہیں۔ جس کی وجہ سے عمران خان کے لیے باقی ماندہ تین سال مکمل کرنے کی راہ ہموار ہوچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…