پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان نے پاکستان  کو دو سو ارب روپے جرمانے سے بچایااگلے دس سالوں  میں عوام کونسی بڑی تبدیلی دیکھے گی ، ہوا سے بجلی تیار کرنے کے کتنے منصوبوں پر کام جاری ،حکومت کا زبردست اعلان

datetime 19  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہاہے کہ اگلے دس سالوں تک پاکستان اپنے وسائل سے انر جی بنا رہاہوگا ،ہم ڈیمز پر پن بجلی ٹربائن لگائیں گے ،ہوا سے بننے والی بجلی کے آٹھ سو میگاواٹ کے پندرہ منصوبوں پر کام جاری ہے،حکومت ملی تو صرف دو ہفتوں کے ریزرو باقی تھے، دو سالوں میں پینتالیس سو میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہوا، پہلی بار ملک میں

انرجی کے لئے جدید ریفارمز سسٹم لیکر آرہے ہیں، توانائی سیکٹر میں مزید دس ہزار ملازمتوان کے مواقع پیداہونگے ۔ بدھ کو یہاں اپنی وزارت کی دوسالہ کار کر دگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہاکہ ہماری حکومت آئی تو ہمیں فائنانس اور انرجی سیکٹر کے چیلنجز درپیش تھے، انرجی فیلڈ میں ہم نے تاریخی اچیومنٹ کیں، ستر فیصد ہم توانائی باہر سے امپورٹ کرکے بناتے ہیں، ہماری کوشش ہے مکس انرجی میں ستر فیصد امپورٹڈ توانائی کو ریورس کریں، اگلے دس سالوں تک پاکستان اپنے وسائل سے انرجی بنا رہا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ رینیوایبل انرجی کی وجہ سے ٹیکنالوجی میں انقلاب آئے گا،یہ ایک ہائی ٹیک انڈسٹری ہوگی جس سے ملازمتیں پیدا ہونگی۔ انہوںنے کہاکہ کارکے میں ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کا نقصان ہوا ، عمران خان نے سیٹلمنٹ کرکے پاکستان کو تقریباً دو سو ارب روپے جرمانے سے بچایا۔ انہوںنے کہاکہ ڈیم کی تعمیر سے بجلی میں اضافہ ہوگا، ہم ڈیمز پر پن بجلی کی ٹربائن لگائیں گے، انہوںنے کہاکہ اس وقت ہوا سے بننے والی بجلی کے آٹھ سو میگاواٹ کے پندرہ منصوبوں پر کام جاری ہے۔وفاقی وزیر توانائی نے کہاکہ حکومت ملی تو صرف دو ہفتوں کے ریزرو باقی تھے، ان دو سالوں میں پینتالیس سو میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہوا، ہم نے سات ہزار دو سو میگاواٹ کے ڈرپ اسٹیشنز کو اپگریڈ کیا ہے،ہم پہلی بار ملک میں انرجی کے لئے جدید ریفارمز سسٹم لیکر آرہے ہیں، یہ ملک میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ بجلی پر مکمل پلاننگ کی جا رہی ہے، انہوںنین کہاکہ ہم نے 8390 ملازمین کو ریگولرائز کیا، توانائی سیکٹر میں مزید دس ہزار ملازمتوان کے مواقع پیدا کرنے جا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…