اسلا م آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مشیر تجارت عبدالرزاق داد کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران صاحب سے لے کے ان کے وزرا تک اب نواز شریف کی پاکستان کے لئے خدمت کا برملا اعتراف کر رہے ہیں، وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی ملک و قوم کی دیانتدارانہ اور پرخلوص خدمت کی گواہی بدترین سیاسی مخالفین بھی دے رہے ہیں، وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے عوام کو دن رات کی اذیت سے نجات دلائی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف
نے اقتدار سنبھالا تو دہشت گردی، توانائی کی قلت، معاشی تباہی سمیت ملک کو سنگین صورتحال کا سامنا تھاجس وقت دہشتگردی نے ملک کو لپیٹ میں لیا ہوا تھا وہاں امن قائم کر کے نواز شریف ملک میں سرمایہ کاری لائے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اس وقت ملک میں سرمایہ کاری لائے جب کوئی پاکستان میں ایک روپیہ لگانے کو تیار نہیں تھا،نواز شریف نے ملک میں امن قائم کیا ، مہنگائی کو تاریخ کی کم طر اور ترقی کی شرح کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر کیا آج پوری قوم کا ایک ہی نعرہ ہے شکریہ نواشریف”