دنیا کی کوئی طاقت اس بھائی چارے کو کم نہیں کر سکتی، سب خدشات دم توڑ گئے ، سعودی عرب کا ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان

14  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (آن لائن) سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے چودھری برادران سے ملاقات کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران طارق بشیر چیمہ مونس الٰہی، شافع حسین اور راسخ الٰہی بھی موجود تھے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال

اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان اسلامی بھائی چارے کے بندھن میں بندھے ہیں، دنیا کی کوئی طاقت اس بھائی چارے کو کم نہیں کر سکتی سعودی عرب سے محبت اور عقیدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے دنیا میں پاکستان کے سفیر ہونے پر مشکور ہیں۔ شاہ سلمان اور محمد بن سلمان پاکستان کے مسائل سے آگاہ ہیں۔ پاکستانیوں کے دل مکہ مدینہ میں دھڑکتے ہیں۔۔پرویز الٰہی اور چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ وبائی امراض پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے لیکن ابھی بھی محرم الحرام میں ایس او پیز کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے چودھری صاحبان اور تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کے سعودی عرب کے بارے میں نیک اور اچھے خیالات جان کر خوشی ہوئی، کورونا کے ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے زائرین کو سعودی عرب آنے کی اجازت مل جائے گی۔ سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے چودھری برادران سے ملاقات کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…