کرونا کیخلاف لڑتے لڑتے اپنی زندگی کی بازی ہار جانے والے گلگت بلتستان کے ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید کیلئے ستارہ شجاعت کا اعلان

14  اگست‬‮  2020

گلگت بلتستان( آن لائن )گلگت بلتستان کے ڈاکٹر اسامہ ریاض (شہید) کیلئے ستارہ شجاعت کا اعلان کیا گیا ہے۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے شہید ڈاکٹر اسامہ ریاض کو سول ایوارڈ سے نوازنے کی سمری منظور کی تھی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر اسامہ ریاض نے

بہادری اور شجاعت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیئے تاکہ اس مہلک بیماری سےانسانی جانوں کو بچایا جاسکے اور ان کی اس عظیم قربانی کے عوض انہیں پاکستان کا اعلی ترین سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔شہید ڈاکٹر اسامہ ریاض نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلائو کے تدارک میں اپنی جان قربان کی اور انسانی جانوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔جس کے بعد شہید ڈاکٹر اسامہ ریاض کو قومی ہیرو کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔۔شہید ڈاکٹر نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کیا۔انہوں نے اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیر اپنی فرائض کی ادائیگی کو افضل سمجھا۔اور پھر اسی وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے۔شہید ڈاکٹر کو سوشل میڈیا پر بھی خراج تحسین پیش کیا گیا تھا،۔صارفین کا کہنا تھا کہ ہم شہید ڈاکٹر کو سلام پیش کرتے ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ آپ بہادری کی علامت ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ ڈاکٹرز،پاک فوج ریسکیوکے ادارے حکومت کے ہر اس فرد کی یا اللہ حفاظت فرما جو اپنے آج کی پرواہ کئیے بغیر ہم سب کی مدد کر رہے ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ بے شک پاکستان اپ جیسوں کی قربانیوں کے دم پر قائم ہے اپ شہید ہیں، شہید کبھی مرتے نہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…