ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے لیڈی ڈیانا اور ڈاکٹر حسنات کے درمیان کس بات کی کوشش کی تھی؟ لیڈی ڈیانا کس کی محبت میں اپنا ملک چھوڑنے پر آمادہ تھیں؟ حیران کن انکشافات

datetime 14  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )برطانوی شہزادی ڈیانا نے جمائمہ گولڈ سمتھ کے ساتھ پاکستان منتقل ہونے کے بارے میں طویل گفتگو کی۔کیونکہ وہ اپنی محبت ہارٹ سرجن حسنات خان سے شادی کرنے اور ان کے آبائی وطن منتقل ہونے کا سوچ رہی تھی۔برطانوی اخبار کے مطابق شہزادی ڈیانا کی زندگی پر بننے والی نئی دستاویزی فلم میں شاہی امور کے ماہر ایو پولارڈ نے دعوی کیا ہے کہ پرنس آف ویلز نے پاکستان منتقل ہونے

کے بارے میں طویل گفتگو کی تھی۔جمائمہ نے پاکستانی لیجنڈ کرکٹر عمران خان سے شادی کی اور 9 سال پاکستان میں گزارے۔ ایو پولارڈ نے مزید کہا کہ ویلز کی شہزادی ڈیانا کی پاکستانی نژاد ڈاکٹر سے شادی اور وہاں منتقل ہونے کے خیال کے بارے میں ہمیں بالکل اندازہ نہیں تھا۔ لیڈی ڈیانا کا پاکستان آنے کا اصل مقصد ان کی محبت تھی۔وہ پاکستانی نژاد ڈاکٹر حسنات سے محبت کرتی تھیں، لیڈی ڈیانا ان سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔لیڈیا ڈیانا ڈاکٹر حسنات کے عشق میں مبتلا ہو کر پاکستان آئیں۔وہ ڈاکٹر حسنات کی والدہ سے بھی ملیں۔وہ ماڈل ٹان میں ڈاکٹر حسنات کی والدہ کے پاس کئی گھنٹے تک بیٹھی رہیں اور دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اس زمانے میں لوڈ شیڈنگ بھی ہوتی تھی اور انہوں نے وہ بھی برداشت کی۔ تاہم ڈاکٹر حسنات لیڈی ڈیانا سے شادی کے لیے رضا مند نہیں تھے جس پر عمران خان نے دونوں کے درمیان تعلقات بہتر کرنیکا فیصلہ کیا۔عمران خان کی کوشش تھی کہ ان دونوں کی شادی ہو جائے،عمران خان نے انہیں کہا کہ لیڈی ڈیانا نفیس خاتون ہیں آپ ان سے شادی کر لیں تاہم وہ اپنے مشن میں ناکام رہے۔عارف نظامی نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں اس طرح کی باتیں نہیں کی جاتیں تاہم لیڈی ڈیانا کی محبت کے بارے میں برطانوی میڈیا میں بھی خبریں چھپ چکی ہیں۔ برطانوی شہزادی ڈیانا نے جمائمہ گولڈ سمتھ کے ساتھ پاکستان منتقل ہونے کے بارے میں طویل گفتگو کی۔کیونکہ وہ اپنی محبت ہارٹ سرجن حسنات خان سے شادی کرنے اور ان کے آبائی وطن منتقل ہونے کا سوچ رہی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…