ہم نے تو ایک گاڑی میں پتھر بھی دیکھے اور سرکاری فائلیں بھی، مریم نواز ڈیڑھ گھنٹے تک کھڑی رہیں،حکومت نے اپوزیشن کو کس بات پر مجبور کر دیا؟ خورشید شاہ کی تہلکہ انگیز باتیں

12  اگست‬‮  2020

سکھر(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کی نیب پیشی پر جو کچھ ہوا وہ سب پری پلان تھا،ہم نے تو ایک گاڑی میں پتھر بھی دیکھے اور سرکاری فائلیں بھی مریم نواز ڈیڑھ گھنٹے تک کھڑی رہیں اگر انہیں اسی وقت جانے دیا جاتا تو یہ نہ ہوتا سب کچھ پری پلان نظر آرہا ہے تین کلومیٹر سے راستے تک بند کیے گئے تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سید خورشید شاہ نے مزید کہا کہ میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ اس حکومت کو معیشت زبردست ملی تھی مگر اس حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے 13 ارب ڈالر کا قرضہ جو دو سال میں لیا گیا ہے ملکی تاریخ میں کسی حکومت نے نہیں لیا ہے یہ کہہ رہے ہیں کہ پرانا قرضہ اتارنے کے لیے انہوں نے نیا قرضہ لیا ہے تو یہ بتائیں کہ پرانہ قرضہ کتنا کم ہوا ہے گندم، چینی، پیٹرول،سونیاور ڈالر کے بحران کس کے دور میں آئے ہیں ہم نے تو گندم کی امپورٹ کو روکا تھا انہوں نے تو ایکسپورٹ کی اور اب امپورٹ کرکے گندم منگوا رہے ہیں گندم چینی پر سبسڈی دی ہے تو بتائیں کس کو دی ہے نواز شریف اور آصف زرداری کی تو شوگر ملیں بند ہیں تو پھر کس کی شوگر ملوں کو سبسڈی دی گئی ہے اس حکومت میں کمیشن بہت بنے ہیں مگر رزلٹ ایک کا بھی نہیں آیا ہے اس حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو مجبور کردیا ہے کہ وہ مل جائیں اب اے پی سی بھی ہوگی اور فیصلے بھی ہونگے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف مقدمات سیاسی ہیں جس طرح میرے خلاف بنائے گئے ہیں ہرچیز انہوں نے چھان ماری ہے مگر کچھ نہیں ملا ہے میں اللہ اور عوام کے سامنے سرخرو ہوں میں نے خدمت عبادت کی طرح کی ہے میں خلق خدا کا فیصلہ اللہ کا فیصلہ سمجھتا ہوں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے لیکن یہ لوگ پیچھے مڑ کر تک نہیں دیکھتے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عمران خان کا نہیں قائد اعظم کا پاکستان چاہیے کیونکہ قائد اعظم کا پاکستان قائم رہے گا عمران خان کا نہیں یہ شہیدوں کا پاکستان ہے قربانیاں دینے والوں کا پاکستان ہے ہمیں اس کی حفاظت کرنا ہے اور کشمیر کے مسئلے پر اب جارحانہ انداز اپنانا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…