ایف بی آر کے شعبہ کسٹمز میں من پسند افسران تعینات ہونے کا تہلکہ خیز انکشاف

  منگل‬‮ 11 اگست‬‮ 2020  |  0:00

سکھر(این این آئی)ایف بی آر کے شعبہ کسٹمز میں من پسند افسران تعینات ہونے کا انکشاف ، تفصیلات کے مطابق محکمہ ایف بی آر زرائع کے مطابق ایف بی آر کے شعبہ کسٹمز میں من پسند افسران کی تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے ، سترویں گریڈ کے سپرنٹنڈنٹ کو اسسٹنٹ کلیکٹر کی اہم ترین پوسٹ پر تعینات کردیا گیا، ذرائع کے مطابق کسٹم ایکٹ سے لاعلم اسسٹنٹ کلکٹر کو بالائی سندھ کی اہم ترین چیک پوسٹس کی ذمیداری بھی دے دی گئی، نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کلکٹر کو لاڑکانہ، جیکب آباد اور ڈیرہ موڑکسٹمز چیک پوسٹ سپرد بھی کردی

گئیںجبکہ ایف بی آر ٹیکس کلیکشن یونٹ میں فرائض انجام دینے والے منو مل کو کسٹم ایکٹ سیکشن پانچ کے تحت اسسٹنٹ کلیکٹر کی چارج دی گئی، زرائع کے مطابق تینوں مرکزی چیک پوسٹس سے یومیہ کروڑوں روپے کا سامان گذرتا ہے، جونیئر افسر کو اہم ترین چیک پوسٹس دے کر سینئر افسران کی حق تلفی کی گئی،واضع رہے کہ ایک نوٹیفکشن کے مطابق ڈی سی لیول کے تین سینئر افسران کو نظر انداز کرکے سپرنٹنڈنٹ کو اسسٹنٹ کلیکٹر کی چارج دی گئی۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

سرعام پھانسی

مجھے چند سال پہلے اپنے ایک دوست کے ساتھ اس کے گاﺅں جانے کا اتفاق ہوا‘ یہ پنجاب کے ایک مشہور گاﺅں کے چودھری ہیں‘ میں ان کے مہمان خانے میں ٹھہرا ہوا تھا‘ سردیوں کے دن تھے‘ میں صبح اٹھا تو مہمان خانے کے صحن میں پنچایت ہو رہی تھی‘میں نے کھڑکی کھولی اور کارروائی دیکھنے لگا‘ ....مزید پڑھئے‎