بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

سارے پاکستانی جب باہر جائیں فیس ماسک ضرور پہنیں، کہیں بے احتیاطی سے کورونا کیسز نہ بڑھ جائیں، وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کردیں 

datetime 9  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ محرم آنے والا ہے، کورونا کے باعث احتیاط بہت ضروری ہے، سارے پاکستانی جب باہر جائیں فیس ماسک ضرور پہنیں،کہیں بے احتیاطی سے کورونا کیسز نہ بڑھ جائیں،عوام ایس او پیز پر مکمل عمل کریں ، 35لاکھ پودے ایک دن میں لگائے گئے ہیں، یہ شروعات ہے ، ماحول کو بچانے کیلئے اقدامات نہ کئے تو ملک ریگستان بن جائے گا۔

ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ہم کورونا میں پورے ملک کوبند کرنے کے بجائے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف گئے، کورونا کیسز کم ہوگئے ہیں لیکن محرم میں بھی احتیاط کی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو کہناچاہتا ہوں کہ احتیاط کی بہت ضرورت ہے، کہیں بے احتیاطی سے کورونا کیسز نہ بڑھ جائیں، سارے پاکستانی جب باہر جائیں فیس ماسک ضرورپہن کر جائیں۔انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے محرم الحرام کے دوران ضابطہ کار (ایس او پیز) پر عمل کریں، ایران میں بھی علماء اعلان کر رہے ہیں کہ ویسے محرم نہیں منانا جیسے پہلے مناتے تھے۔انہوں نے کہاکہ کورونا کے کیسز بہت کم ہوگئے ہیں اور یہ خدا کی رحمت ہے کہ ہمارا ملک کوروناسے مؤثر انداز میں نمٹنے والے ممالک میں شامل ہے لیکن بے احتیاطی کرکے اللہ کی ناشکری نہ کریں۔شجرکاری کے حوالے وزیراعظم نے کہاکہ 35لاکھ پودے ایک دن میں لگائے گئے ہیں، 35 لاکھ درخت لگانا شروعات ہے، درخت اگانا صدقہ جاریہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں ہے، ہم نے اپنے ملک کوصاف کرنا ہے، دریاؤں کا بھی براحال ہے، لاہور میں اتنی آلودگی ہے کہ سردیوں میں سانس نہیں لیاجاتا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان دنیامیں موسمیاتی تبدیلی سے پیداہونیوالے ممالک میں سرفہرست ہے۔ جنگلات اوردرخت کاٹنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ اور ملک شدید متاثر ہوا۔انہوںنے کہاکہ ہم پودے لگاکرماحولیاتی تبدیلی کوروک سکتے ہیں،درخت لگاناآئندہ نسلوں کیلئے جہادکادرجہ رکھتاہے۔ ٹائیگرفورس کے جوانوں نیایک دن میں35لاکھ درخت لگائے ان کومبارکباددیتا ہوں۔شجرکاری مہم میں حصہ لینیوالوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…