جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا بڑی مشق ہے، معاملہ کسی ایک حکومت کا نہیں ملک کا ہے ،حفیظ شیخ کھل کر بول پڑے

datetime 7  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا بڑی مشق ہے، معاملہ کسی ایک حکومت کا نہیں ملک کا ہے ،ملکی اکنامی کے کچھ مستقل مسائل ہیں جو کسی ایک حکومت کے نہیں،ترقی پذیر ممالک کے کچھ مسائل مستقل ہوتے ہیں، ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی کر لی جائے گی۔جمیل احمد خان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا

جس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ پہلی مرتبہ شریک ہوئے ۔کمیٹی اجلاس میں لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنرشپ بل میں ترامیم کا جائزہ لیا گیا ۔ایس ای سی پی، وزارت خزانہ حکام نے بل میں ترمیمی شق سے متعلق بریفنگ دی ۔ ا ی سی پی حکام نے کہاکہ بل کے سیکشن 8A میں ترامیم سے بینفشل آنر کا نام، ملکیت ظاہر کرنا لازمی ہو گا، جو ٹرانزیکشنز ہوں کی اسکا سیکنڈ بینفشل آنر کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔ ایس ای سی پی حکام نے کہاہک لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنر شپ کے تحت ٹرانزکشنز کا تمام ریکارڈ محفوظ رکھا جائے گا، ایس ای سی پی حکام کے مطابق یہ تمام ریکارڈ ایس ای سی پی کو فراہم کیا جائے گا، بینفشل آنر کا نام، ملکیت ظاہر نہ کرنے پر جرمانہ، پینلٹی عائد کی جائے گی۔ حکام نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کے مطابق یہ ترامیم کی جا رہی ہیں۔عائشہ غوث پاشا نے کہاہک کیا فیٹف کا نزلہ پاکستان پر ہی گِر رہا ہے، فیٹف جو کسی دوسرے ملک سے نہیں کرا رہا وہ پاکستان سے کروا رہا ہے۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہاہک فیٹف کا معاملہ کسی ایک گورنمنٹ کا نہیں بلکہ ملک کا معاملہ ہے، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا بڑی مشق ہے۔مشیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان فیٹف کی ستائیس میں سے چودہ پر عملدرآمد کر چکا ہے،باقی تیرہ سفارشات پر عملدرآمد کیلئے بلز میں ترامیم ضروری ہیں، ملکی اکنامی کے کچھ مستقل مسائل ہیں جو کسی ایک حکومت کے نہیں،پاکستان میں ہر دور میں برآمدات نہیں بڑھی اور سرمایہ کاری نہیں آئی،

ترقی پذیر ممالک کے کچھ مسائل مستقل ہوتے ہیں۔ وزارت خزانہ نے کہاکہ کمپنی بل اور لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنر شپ بل میں یہ ترامیم کی جا رہی ہیں۔کمیٹی اجلاس میں اینٹی منی لانڈرنگ بل میں ترامیم کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈی جی ایف ایم یو نے کہاکہ بیس لاکھ روپے سے زائد کی جیولری خریدنے پر شناختی کارڈ کاپی فراہم کرنا ہو گی، خریدار کی معلومات فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کو فراہم کی جائے گی۔ سید نوید قمر نے کہاکہ سونے کا نیک لیس یا بریسلٹ

بیس لاکھ روپے میں ملتا ہے۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ جیولری کی خریداری کیلئے بیس لاکھ بڑی رقم ہے۔ نوید قمر نے چیئر مین کمیٹی کو جواب دیاکہ آپ اپنی بیگم کو فون کر دیں بیس لاکھ روپے کی جیولری خریدنے پر ایف ایم یو کو جواب دینا ہو گا۔ نوید قمر نے کہاکہ جمیل احمد آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی بیگم کیلئے یہ ترمیم کی جائے، جیولری کی خریداری کیلئے اتنی رقم رکھی جائے کہ کاروبار متاثر نہ ہو، اتنی کم رقم کا تعین کرنے سے کاروبار

رک جائیں گے۔نوید قمر نے کہاکہ جیولر کے ساتھ کیش ٹرانزکشنز ہوتی ہیں وہ کیسے رپورٹ کریں گے۔ ڈی جی ایف ایم یو نے کہاکہ جیولرز فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کو رپورٹ کرے گا، ایف ایم یو مشکوک ٹرانزکشنز کے حوالے سے تحقیقات خود کرے گا۔ سید نوید قمر نے کہاکہ کیا بندوق رکھ کر یہ بل منظور کرائے جائیں گے؟ ایسا ملکی میں تاریخ کبھی نہیں دیکھنے کو ملا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا قومی ایشو ہے، ایف اے ٹی ایف محض حکومت کا مسئلہ نہیں ہے، ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی کر لی جائے گی۔ حفیظ شیخ نے کہاکہ اپوزیشن کا مطلب ہی مخالفت ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…