پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان پوری دنیا میں واحد ملک ہے جس کے پاسپورٹ پر لکھا ہے ”یہ پاسپورٹ سوائے اسرائیل کے دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد ہے“ ہم پاسپورٹ پر یہ کیوں لکھتے ہیں؟جب پاکستان مقبوضہ کشمیر کو نقشے میں شامل کر رہا تھا تو سعودی عرب نے امدادی رقم اچانک کیوں واپس لے لی ؟ جاوید چودھری کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 7  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر کالم نگار جاوید چودھری اپنے کالم ’’ اتنی دیر میں تو ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔۔جب تک ہم خوابوں کی جذباتی دنیا سے نکل کر حقیقتوں کی تلخ زمین کا ذائقہ نہیں چکھتے اور حقیقت یہ ہے ہم اس قدر کوتاہ فہم اور نالائق ہیں کہ ہماری حکومت اور اپوزیشن قومی ایشوز پر بھی اکٹھا نہیں بیٹھتی‘ ہم اپنی ضرورت کے مطابق گندم بھی نہیں اگا سکتے‘ ہم ٹڈی دل کا مقابلہ نہیں کر سکتے‘

ہم چینی‘ آٹا اور پٹرول مافیا کو کنٹرول نہیں کر پاتے اور ہم کراچی کے نالے بھی صاف نہیں کر سکتے‘ پتا نہیں ہم کب حقیقتوں کا سامنا کریں گے؟ پاکستان پوری دنیا میں واحد ملک ہے جس کے پاسپورٹ پر لکھا ہے ”یہ پاسپورٹ سوائے اسرائیل کے دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد ہے“ ہم پاسپورٹ پر یہ کیوں لکھتے ہیں؟ ہم نے کبھی سوچا!صرف اور صرف برادر عرب ملکوں کی محبت میں! ہم نے اپنے ازلی دشمن بھارت کو 1947ءمیں ہی تسلیم کر لیا تھا‘ ہم نے مشرقی پاکستان کو صرف ایک سال بعد بنگلہ دیش مان لیا تھا لیکن ہم 72 سال سے اسرائیل کو تسلیم نہیں کر رہے‘ کیوں؟ برادر عرب ملکوں کی محبت میں‘ ہم نے یہ فیصلہ برادر اسلامی ملکوں کے لیے کیا تھا‘ ہم نے اچھا فیصلہ کیا ہو گا لیکن ہمیں اس محبت‘ اس قربانی کا کیا صلہ ملا؟ برادر عرب ملک تو دور فلسطینیوں نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرتے وقت ہم سے نہیں پوچھا تھا۔ہم آج بھی اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں جب کہ برادر اسلامی ملکوں میں اسرائیل کے سفارت خانے کھل چکے ہیں لیکن چلیے ہم اس کے باوجود پاکستانی موقف کو کریکٹر کا نام دے دیتے ہیں ‘ مسلمان مسلمان کے لیے کھڑا نہیں ہو گا تو کون ہو گا لیکن سوال یہ ہے کیا آج تک کسی برادر اسلامی ملک کے منہ سے کشمیر کا نعرہ نکلا‘ کسی نے آگے بڑھ کر کشمیریوں کو گلے لگایا؟ آپ پرانی بات چھوڑ دیجیے‘ بھارت نے پانچ اگست 2019ءکو مقبوضہ کشمیر کا سٹیٹس ہی تبدیل کر دیا۔نریندر مودی نے اسے بھارت کا حصہ بنا دیا لیکن ان برادر اسلامی ملکوں نے پاکستان اور کشمیریوں کے لیے اپنے منہ سے ایک لفظ بھی نہیں نکالا جن کے لیے ہم72 سال سے اسرائیل سے متھا لگا کر کھڑے ہیں‘ آپ یہ بھی چھوڑ دیجیے‘ سعودی عرب نے پاکستان کو معاشی سپورٹ دینے کے لیے پاکستان کے سٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر رکھوائے تھے‘ ہم جس وقت مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کے نقشے کا حصہ بنا رہے تھے سعودی عرب نے اپنی یہ رقم واپس لے لی اور ہم نے بے عزتی کے ڈر سے یہ خبر تک چھپا لی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…