تنقیدکرنے والوں کیخلاف نیب کا استعمال بند کیا جائے، ہیومن رائٹس واچ کا پاکستانی حکومت سے مطالبہ

6  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی زیادتیوں اور اور بلاجواز گرفتاریوں پر تحقیقات اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت کو اپنی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر عمل کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کرنے والوں کے خلاف نیب کا استعمال بند کرنا چاہیے۔عالمی تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ

پاکستانی حکام کو نیب کی جانب سے غیر قانونی گرفتاریوں اور اختیارات کے غلط استعمال کی تحقیق کرنی چاہیے۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی سپریم کورٹ نے اپوزیشن کے دو رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے کیس میں 20 جولائی 2020ء کو اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ نیب نے شفاف ٹرائل کے حق کو پامال کیا اور کسی معقول بنیاد کے بغیر دونوں کو 15 ماہ تک حراست میں رکھا۔ ہیومن رائٹس واچ نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی حراست کو بھی حکومت کے ناقدین کو ہراساں کرنے کی ایک مثال قرار دیا ہے۔ہیومن رائٹس واچ ایشیا کے ڈائریکٹر بریڈ ایڈمز کا کہنا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ کافیصلہ نیب کے غیر قانونی اقدامات پر تازہ ترین فرد جرم ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام کو مخالفین کو ڈرانے اور ہراساں کرنے کے لیے آمرانہ دور کے ادارے کا استعمال کرنا چھوڑ دیناچاہیے اور پارلیمنٹ کو قومی احتساب بیورو کو آزاد اور خود مختار بنانے کے لیے نیب آرڈیننس میں اصلاحات کرنی چاہئیں۔  انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی زیادتیوں اور اور بلاجواز گرفتاریوں پر تحقیقات اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت کو اپنی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر عمل کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کرنے والوں کے خلاف نیب کا استعمال بند کرنا چاہیے۔عالمی تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی حکام کو نیب کی جانب سے غیر قانونی گرفتاریوں اور اختیارات کے غلط استعمال کی تحقیق کرنی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…