بابری مسجد شہید کرنے کے تکلیف دہ مناظر آج بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں،رام مندر کی تعمیر کے آغاز پر پاکستان کی شدید مذمت

6  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے تاریخی بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کی تعمیر کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد کے مقام پر مندر کی تعمیر نام نہاد بھارتی جمہوریت کے منہ پر ہمیشہ ایک بدنما داغ رہے گا،1992 میں بی جے پی کی طرف سے مسجد شہید کرنے کے تکلیف دہ مناظر آج بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں،بھارت مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کی حفاظت یقینی بنائے۔

ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بابری مسجد پانچ صدیوں تک موجود رہی،بھارتی سپریم کورٹ کے غلط فیصلے کی رو سے مندر کی تعمیر بھارت میں اکثریت کی طرفداری کرتی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور ان پر حملے کئے جاتے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ مسجد کے مقام پر مندر کی تعمیر نام نہاد بھارتی جمہوریت کے منہ پر ہمیشہ ایک بدنما داغ رہے گا۔ ترجمان نے کہاکہ 1992 میں بی جے پی کی طرف سے مسجد شہید کرنے کے تکلیف دہ مناظر آج بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ تب سے لیکر او آئی سی کی طرف سے صدیوں پرانی مسجد کو شہید کرنے کے خلاف متعدد قراردادیں منظور کی گئی ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ بی جے پی بھارت کو ہندتوا راشٹرا بنانے پر گامزن ہے۔ ترجمان نے کہاکہ آج کے دن ایودھیا میں ہونیوالا واقعہ اسی کا عکاس ہے۔ ترجمان نے کہاکہ کرونا وباء کے باوجود مندر کی تعمیر میں غیر معمولی جلد بازی کی گئی۔ ترجمان نے کہاکہ رواں سال بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان نے کہاکہ سٹیزن ایکٹ سی اے اے اور این آر سی جیسے قوانین لائے گئے۔ ترجمان نے کہاکہ بی جے پی مقبوضہ کشمیر میں بھی آبادیاتی تبدیلی کی گھناؤنی کوششوں میں ہے۔ ترجمان نے کہاکہ یہ سب بھارت میں بڑھتی انتہاپسندی کی علامت ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت میں بڑھتی انتہاپسندی علاقائی امن کیلئے بھی خطرہ ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان بھارت سے مطالبہ کرتا ہے کہ مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کی حفاظت یقینی بنائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…