کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں رہائشی عمارت کی دوسری منزل سے پھینکی گئی نوزائیدہ بچی زندہ ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بچی خیریت سے ہے، اسے چھیپا چائلڈ ہوم میں رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ پولیس نے اس مکان کی
رہائشی ایک خاتون سمیت 2 افراد کو حراست میں لے رکھا ہے۔پولیس کے مطابق اگرچہ یہ جوڑا اس حواتے سے لاعلمی ظاہر کر رہا ہے لیکن پولیس اس سلسلہ میں تفتیش کر رہی ہے۔واضح رہے کہ منگل کی صبح پانچ بجے مذکورہ عمارت کی دوسری منزل سے نوزائیدہ بچی کو نیچے پھینکا گیا جسے چھیپا ویلفیئر کے رضاکاروں نے اسپتال پہنچایا اور طبی امداد کے بعد چائلڈ ہوم منتقل کر دیا۔مددگار 15 پولیس ترجمان کے مطابق آج صبح بوقت 5 بج کر 7 منٹ پر منظور کالونی عرفان مسجد کے قریب نوزائیدہ بچے کو زندہ پھینکے جانے کی اطلاع موصول ہونے پر مددگار 15 نے صرف 5 منٹ میں موقع پر پہنچ کر نوزائیدہ بچی کو زندہ پایا۔مددگار 15 نے بچی کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال روانہ کیا اور مزید قانونی کاروائی علاقہ پولیس کے حوالہ کی۔