پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 20 کلو آٹے کا تھیلا1000روپےسے زائد اور چینی 100روپے کلو فروخت ہونے لگی ، ن لیگ کا شدید ترین ردعمل

4  اگست‬‮  2020

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیس کلو آٹا کا تھیلا1000سے زائد اور چینی 100روپے کلو فروخت ہورہی ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بزدار صاحب کیا جہانگیرترین چینی اپنے ساتھ لندن لے گئے ہیں جو چینی نایاب ہو گئی ہے؟،پنجاب جیسا زرعی صوبہ آٹے اور چینی کو ترس رہا ہے،افسوس ہے کہ علیم خان جیسا تجربہ کار وزیر بھی آٹے اور چینی کی قیمتیں کنٹرول نہیں کرسکا،یہ علیم خان کا قصور نہیں تحریک انصاف میں جو بھی شامل ہوا اس کے ہاتھ پائوں باندھ دئیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے دور میں شوگر مافیا اور آٹا مافیا کو مرضی کے ریٹس مقرر کرنے کی جرات نہیں ہوتی تھی،آج شوگر مافیا اور آٹا مافیا اپنے مرضی کے ریٹس ازخود مقرر کررہے ہیں،شوگر مافیا اور آٹا مافیا اتنا طاقتور ہے جو صوبے کے چیف ایگزیکٹیو کے احکامات کو بھی خاطر میں نہیں رکھتا،پنجاب جیسے بڑے صوبے کو کمزور ترین چیف ایگزیکٹیو کا ملنا پنجاب کے عوام کی بدقسمتی ہے،عثمان بزدار اور علیم خان کو شوگر مافیا اور آٹا مافیا نے یرغمال بنالیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…