اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

کشمیریوں کے حق میں ریلیاں اور مظاہرے 72 سال سے ہوتے آئے  ہیں اب اس سے کام نہیں چلے گا،وزیر اعظم سے بڑا مطالبہ کردیا گیا

datetime 4  اگست‬‮  2020 |

سکھر (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ان حالات میں وزیر اعظم کو کنٹینر سے اتر کر سیاستدانوں اور اپوزیشن سے بات کرنا پڑے گی، کشمیریوں کے حق میں ریلیاں اور مظاہرے 72 سال سے ہوتے آئے ہیں اب اس سے

کام نہیں چلے گا۔ منگل ک پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ ،ان کی بیگمات، صاحب زادوں، داماد سمیت 18 افراد کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں نیب کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنس کی سماعت سکھر کی احتساب عدالت میں ہوئی۔سید خورشید احمد شاہ کو ایمبولینس پر این آئی سی وی ڈی ہسپتال سے عدالت لایا گیا جبکہ ان کے صاحبزادے ایم پی اے فرخ شاہ، داماد صوبائی وزیر سید اویس شاہ و دیگر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے کی عدالت میں خورشید شاہ کے وکلاء اور نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے دلائل دیئے گئے عدالت نے مختصر دلائل کے بعد سماعت دوبارہ 12 اگست تک کے لیے ملتوی کردی۔سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ حکومت چاہتی ہے کہ جیسے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں اسی طرح سندھ میں بھی ایسی تحریک چلے۔خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ پر آٹے بحران کا الزام لگا رہی ہے مگر وہ بتائے کہ پھر پنجاب میں نان کلچہ کیوں مہنگا ہورہا ہے؟ کیا لاہور میں ہونے والی بارش، مسئلہ کشمیر، پیٹرول وچینی بحران کی ذمہ دار بھی سندھ حکومت ہے ؟انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا گراف زیرو ہوچکا ہے اب یہ گورنر راج لگانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں حالانکہ پنجاب اور کے پی کے میں ناکامی ان کا منہ چڑا رہی ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ ان حالات میں وزیر اعظم کو کنٹینر سے اتر کر سیاستدانوں اور اپوزیشن سے بات کرنا پڑے گی۔ان کا کہنا تھا پاکستان میں 72 سالوں سے کشمیریوں کے حق میں ریلیاں اور مظاہرے ہوتے آئے ہیں اب اس کام نہیں چلے گا حکومت کو اس پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا پڑے گا مسلم ممالک سمیت یورپی ممالک میں جانا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر اور نواز شریف نے بھی مسئلہ کشمیر دنیا میں اجاگر کیا،مگر موجودہ حکومت کی کارکردگی صفر ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…