اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی ائیر لائن پی آئی اے نے برطانیہ کے لئے اپنا فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی آئی اے کے ترجمان نے مسافروں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ وہ متبادل ذریعے سے برطانیہ کے
تین شہروں لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے درمیان سفر کر سکیں گے۔اپنے مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے پی آئی اے نے 14 اگست سے پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانیہ کیلئے پروازوں کے شیڈول سے متعلق عید کے بعد اعلان کیا جائے گا۔
PIA is resuming its flights to the UK. Now PIA passengers would again be able to fly direct between Pakistan and three destinations in United Kingdom. Stay tuned with PIA for more information #PIA #GREATPEOPLETOFLYWITH #WEAREONE pic.twitter.com/6GcyKFzH7P
— PIA (@Official_PIA) July 30, 2020