جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ملک بھر میں آٹے اور گندم کے سنگین بحران پر شدید احتجاج ، اپوزیشن جماعت حکومت پر برس پڑی

datetime 24  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک میں آٹے اور گندم کے سنگین ہوتے بحران پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوائی، چینی، پٹرول چور مافیا اب وزیراعظم کی سربراہی میں عوام کا آٹا چوری کر رہا ہے ،حکومت کی چوری کی نیت، نااہلی،

نالائقی اور بدانتظامی کی وجہ سے بد ترین آٹا بحران آ نہیں رہا، آ چکا ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران مافیا حکومت ملک میں فوڈ سیکیورٹی کا بحران پیدا کرکے قومی سلامتی سے کھیل رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ زرعی ملک میں گندم کی فصل کے بعد آٹے گندم کا بحران کرپشن، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور عوام دشمنی کی انتہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مافیا حکومت کسان سے 1400 روپے خریدکرعوام کو 2100 روپے من گندم بیچ رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گندم کی مس مینجمنٹ سے آٹے کا بحران پیدا ہورہا ہے، قیمت زیادہ ہورہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کی چوری کی نیت، مس مینجمنٹ، نالائقی اور نااہلی سے ملک میں ہر بحران آیا ۔ انہوںنے کہاکہ ٹڈی دل حملے،پھپھوندی، تیلے سمیت دیگر زرعی مسائل پر حکومت سوئی رہی، نتیجہ گندم کی پیداوار میں کمی سے سامنے آیا ۔ انہوںنے کہاکہ مصنوعی طورپر آٹے کی قیمت میں کمی، غلط وقت پر گندم جاری کرنے کی حکومتی حماقت کا نتیجہ برآمد ہو رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مافیاز کے زیر اثر حکومت نے مارکیٹ توازن خراب کردیا، ملک میں تاریخی آٹے بحران پیدا ہونا شروع ہو گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تاریخی چور ، کرپٹ ، نالائق اور نااہل ٹولے نے ملک میں بجلی گیس ، چینی ، پٹرول اور آٹے کا بحران پیدا کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بد نیت اور عوام دشمن حکومت کی وجہ سے ملک کے ہر شعبہ میں برکت ختم ہو گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…