پی ٹی آئی کے جھنڈے کے رنگ میں صحت کارڈ کی تشہیری مہم ہائی کورٹ کا وزیراعظم کو پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے نوٹس ، جواب طلب

21  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے جھنڈے کے رنگ میں صحت کارڈ کی تشہیری مہم کیخلاف مسلم لیگ ن کی درخواستوں پر سماعت وزیراعظم کو پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا ۔

جبکہ عدالت عالیہ نے سیکرٹری اطلاعات کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے وزارت صحت، وزارت اطلاعات و نشریات، اور پا کستان تحریک انصاف سے جواب طلب کرلیا ۔ منگل کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ دور ان سماعت عدالت نے فریقین کو نوٹسسز جاری کرکے تحریری جواب طلب کرلیا ۔ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ پیش ہوئے ۔ چیف جسٹس ااٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے بلوچستان ہائی کورٹ کی ججمنٹ پڑھی ہے؟ ۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ہم نے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی جمع کرائی۔ عدالت نے کہاکہ سپریم کورٹ نے 2018 میں 3 صوبوں کے خلاف سوموٹو ایکشن لی تھی،پبلک منی کو پارٹی مفاد کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔عدالت نے کہاہک پبلک منی کو پارٹی استعمال کرنا جنرل فانناشل رولز کے خلاف ورزی بھی ہے، سرکاری اداروں کے کارڈز پر پارٹی جھنڈا، تصویر فنانشل رولز کے خلاف ورزی ہے۔عدالت نے کہاکہ عدالت کو بتایا جائے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کیوں گئی، کیوں نا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر کاروائی کی جائے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…