جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

تنخواہوں کی عدم ادائیگی ،کراچی میں احتجاجی ڈاکٹروں نے اسد عمر کا گھیرائو کرلیا، ہم آپکا مسئلہ حل نہیں کر سکتے ،وفاقی وزیرکا صاف جواب

datetime 18  جولائی  2020 |

کراچی(این این آئی)عباسی شہید اسپتال کے احتجاجی ڈاکٹرز نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی گاڑی کا گھیرا کرکے اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔ہفتہ کووفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس کراچی میں ہوا جس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، این سی او سی نیشنل کوآرڈی نیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان، چیف سیکرٹری سندھ نے شرکت کی۔

اسلام آباد، آزاد جموں وکشمیر اور دیگر صوبوں کے نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں عید الاضحی کے موقع پر ایس او پیز پر عمل درآمد، مویشی منڈیوں کے انتظامات، ہاٹ اسپاٹ ایریاز، اسمارٹ لاک ڈائون کے حوالے سے خصوصی جائزہ لیا گیا۔بعدازاں وفاقی وزیر اسد عمر نے عباسی شہید اسپتال کے کورونا وارڈ کا دورہ کیا۔ میئر کراچی وسیم اختر اور سینئر میڈیکل ڈائریکٹر کے ایم سی نے اسد عمر کو بریفنگ دی۔اس موقع پر عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اسد عمر اور وسیم اختر کو واپس جانے سے روک لیا۔ احتجاجی ڈاکٹرز نے اسد عمر کی گاڑی کا گھیرائو کرکے اپنے مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔میئر کراچی نے کہا کہ ہمیں فنڈز کی کمی کا سامنا ہے، ڈاکٹرز کی تنخواہیں جلد فراہم کردی جائینگی۔اسد عمر نے ڈاکٹرز کا مسئلہ حل کرنے سے ہاتھ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں سے بات کرینگے، ہمارا سندھ حکومت پر اختیار نہیں، آپ کی تنخواہ کا معاملہ ہم حل نہیں کرسکتے۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…