بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کی مسلسل کوششیں رنگ لےآئیں پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بن گیا

datetime 16  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)عالمی سطح پر ایک اور بڑا اعزاز ،پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بن گیااس چوالے سے شنگھائی تعاون تنظیم نے پاکستان کے دفتر خارجہ کو آگاہ کر دیا۔ جمعرات کو وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ویڈیو بیان جاری کیا

جس میں کہاگیاکہ پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے جسے نوجوانوں سے شیئر کرنا چاہتا ہوں،پاکستان کو ایس سی او‘‘کا مستقل رکن بنا دیا گیا ہے۔ عثمان ڈار نے کہاکہ یہ سب حکومتی اقدامات اور وزیراعظم کی مسلسل کوششوں کے نتیجے ممکن ہوا، وزیراعظم کا کامیاب جوان پروگرام اور یوتھ کونسل کا قیام درست فیصلہ تھا۔عثمان ڈار نے کہاکہ پاکستانی نوجوان اب ’’ایس سی او‘‘ کی یوتھ کونسل اجلاس میں شریک ہو سکیں گے۔ عثمان ڈار نے کہاکہ اسکل ڈویلپمنٹ کے پروگرامز میں ہمارے نوجوانوں کی شرکت ممکن ہو سکے گی۔ عثما ن ڈار نے کہاکہ اہم پیش رفت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دفتر خارجہ کی ٹیم کا بھی شکر گزار ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…