لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پٹرول بحران کے حوالے سے کیس کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو پارلیمانی کمیٹی بنانے کے لئے 6 ہفتوں کی مہلت دے دی ہے۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر چیئرپرسن اوگرا عدالت میں پیش ہوئیں اور انہوں نے بحران کے حوالے سے اپنی انکوائری رپورٹ عدالت کے روبروں پیش کی۔
دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ یہ تاثر عام ہے کہ وفاقی کابینہ میں غیر منتخب ارکان کام کر رہے ہیں کل کو غیر منتخب ارکان اپنا بیگ اٹھائیں گے اور واپس اپنی کمپنیوں میں جا بیٹھیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت اگست کے اختتام تک ملتوی کردی ہے۔ سماعت کے موقع پر وفاقی حکومت کے نمائندے اور وزارت پٹرولیم کے افسران بھی موجود تھے۔