اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن عالمگیر خان نے سی ای او کے الیکٹرک کے گھر کی بجلی کاٹنے کا اعلان کر دیا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سی ای او کے الیکٹرک کا گھر تلاش کر رہا ہوں
،احتجاجاً اس کے گھر کی بجلی کاٹوں گا،عوام کے الیکٹرک کے ملازمین کو احتجاجا کھمبوں سے باندھ رہے ہیں،ایک پارٹی کے چیئرمین نے پریس کانفرنس میں ایف آئی اے رپورٹ لہرائی،اس ایف آئی اے رپورٹ کو پڑھا نہیں گیا،اس میں ان کی حکومت کے کارنامے درج ہیں۔ عالمگیر خان نے کہاکہ کراچی میں عوام کے الیکٹرک اور کے الیکٹرک عوام کیخلاف ایف آئی آر کٹا رہا ہے ،ماضی میں کے الیکٹرک کے ساتھ جو معاہدے ہوئے ان پر نظرثانی کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ بتایا جائے گزشتہ سال فرنس آئل کیوں نہیں منگوایا گیا،کے الیکٹرک کی پیپلزپارٹی نے نجکاری کی،کے الیکٹرک کے ایم ڈی کو بلایا جائے اور کمیٹی میں پوچھا جائے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو پانی بھی نہیں مل رہا، سندھ حکومت کو بھاگنے نہیں دینگے۔