اسلام آباد (این این آئی)سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر نے کہاہے کہ جون میں ہسپتالوں میں آکسیجن بیڈز بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ اپنے بیان میں اسد عمر نے کہاکہ فیصلہ ہوا تھا کہ جولائی کے اختتام تک ہنگامی بنیاد پر ہسپتالوں میں وفاق نے2000 آکسیجن بیڈز
بڑھانے ہیں، الحمد للہ آج تک 1825 بیڈز کا اضافہ ہو گیا ہے، اسلام آباد میں 550، پنجاب میں 480، سندھ میں 125، خیبر پختون خواہ میں 390 آکسیجن بیڈز دستیاب ہیں ۔ اسد عمر نے کہاکہ بلوچستان میں 150، گلگت بلتستان میں 40 اور آزاد کشمیر میں 90 بیڈز دستیاب ہیں ۔