صدر ٹرمپ پر کورونا پھیلانے کا الزام، امریکی صدر کو عالمی مجرم قرار دیدیا گیا

13  جولائی  2020

اسلام آباد(آن لائن )کورونا پھیلانے کے الزام پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اتوار کونیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ،شرکاء نے امریکی صدر کے خلاف نعرہ بازی کی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہناتھاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں کرونا کے پھیلانے کا ذمہ دار ہے،ٹرمپ بین الاقوامی مجرم ہیں۔

کرونا سے انسانی جانوں کا ضیاع اور کا ذمہ داری امریکہ اور صدر ٹرمپ پر عائدہوتی ھے۔کورونا وباء￿ کے سلسلے میں صدر ٹرمپ نے انتہائی غیرذمہ دارانہ رویہ اختیار کرکے حالات کو مزید ابتر کر دیا۔مظاہرین کاکہناتھاکہ عالمی لیڈر کی حیثیت سے بین الاقوامی برادری کو وسائل اور مدد فراہم کرنی چاہئے تھی ، انہوں نے سیاسی بیان بازی کو ترجیح دی۔ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت اور چین کے خلاف بیانات دے کر ایک غیر ضروری بحث چھیڑ دی ۔انہوں نے کہاکہ انتہائی نازک وقت میں عالمی ادارہ صحت کو مالی امداد روکنے کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں ۔امریکی صدرکبھی کورونا وباء￿ کو چینی وائرس کہہ کر اور کبھی وباء￿ کو جھوٹ ثابت کرنے میں لگے رہے۔ سماجی رہنماء￿ امون پاشانے اس موقع پر کہا کہ امریکی صدر کے غیر ذمہ درانہ روئیے سے کرونا وبا کو روکنے میں پیش رفت نہ ہو سکی اور لاکھوں افراد اس میں مبتلا ہو گئے ۔ٹرمپ عالمی مجرم ہیں، ان کے خلاف عالمی عدالت اور دیگر فورم پر آواز اٹھائیں گے،سماجی رہنماء نے کہا کہحکومت پاکستان سے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں تک ہماری آواز پہنچائے اور کرونا متاثرین کے لئے امدادی پیکیج کا اعلان کرے۔عالمی عدالت انصاف اور اقوام متحدہ صدر ٹرمپ کے خلاف کارروائی کرے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…