جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میں ایڈزکس رفتار سے پھیل رہا ہے؟ جان کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائینگے،

datetime 10  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور فلپائن میں ایڈز 57فیصد کی رفتار سے پھیل رہا ہے جبکہ پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد نے کہا ہے کہ لوگ ایڈز کا ٹیسٹ ہی نہیں کراتے کل تعداد 1لاکھ83ہزار ہے جس میں سے رجسٹرڈ صرف 25ہزار ہیں۔

جمعہ کو قومی اسمبلی اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا۔ مسلم لیگ (ن )کی رکن مریم اورنگ زیب سمیت دیگر خواتین ارکان کی طرف سے ملک میں ایڈز کے بڑھتے ہوئے کیسز پر توجہ دلائو نوٹس پیش کیا گیا۔ مریم اورنگ زیب نے کہا کہ دنیا میں بڑی حد تک ایڈز کنٹرول ہورہا ہے مگر ہمارے ہاں ایڈز کے لئے وہی فنڈز لگائے جارہے ہیں جو بیرون ملک سے ملتے ہیں ہم اپنا کوئی پیسہ نہیں رکھ رہے جس طرح کرونا کے مریضوں کے ٹیسٹ کم کرکے سمجھا جارہا ہے کہ مریض کم ہوگئے اسی طرح ایڈز کے مریضوں کے ٹیسٹ تو اس سے بھی بہت کم ہیں مگر ایڈز پاکستان اور فلپائن میں 57فیصد کے حساب سے پھیل رہا ہے ۔پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ایڈز کے خلاف کبھی پیسہ نہیں رکھا ایڈز کے فنڈز بیرونی انحصار پر ہی رہے لوگ اس بیماری کی نشاندہی نہیں کرتے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں کل ایک لاکھ تراسی ہزار مریض ہیں مگر رجسٹرڈ صرف 25ہزار ہیں بیرونی ایڈز فنڈ جو آتے ہیں بیرون ممالک سے دوملین ڈالر ایڈز کنٹرول کے لئے آنے والے ہیں نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام اور آغا خان ہسپتال ملک بھر میں ایڈز کے ٹیسٹ بڑھانے کا بڑا منصوبہ لارہے ہیں ۔سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ایس جی ڈیز کمیٹی برائے ایڈز کنٹرول کو متحرک کررہے ہیں۔ پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد نے ایوان کو بتایا کہ ایڈز پر 2030تک کی قومی پالیسی لارہے ہیں اب تک پمز میں ایک بھی بچہ ایسا پیدا نہیں ہوا جسے ماں سے ایڈز منتقل ہوا ہو۔ اجلاس میں نوید قمر اور دیگر ارکان نے اسپیکر سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعظم کو قائل کریں کہ وہ ملک میں زراعت کے مسائل حل کریں۔۔عمر ایوب نے کہا کہ تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو کہہ دیا ہے کہ وہ کسانوں کے ٹیوب ویل میٹر نہیں اتاریں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…