جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

عید الاضحی پر صرف ایک چھٹی حکومت نے کرونا کے ڈر سے حیران کن اعلان کردیا

datetime 9  جولائی  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کے باعث وفاقی حکومت کا عیدالاضحی ٰ پرایک چھٹی دینے کا فیصلہ، نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے زیادہ چھٹیاں دینے سےگریز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ضروری سفر سے روکنے کے لیے اضافی چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔

اس لئے صرف عید الاضحی پر سرکاری طور پر ایک ہی چھٹی دی جائیگی، دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وباء کیسز بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر عوام سے عید الاضحی سادگی سے منانے کی اپیل کر دی ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ عید پر لاپرواہی کی گئی جس کے انتہائی بھیانک نتائج سامنے آئے ۔ جمعرات کے روز وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 40 روز کی ریکارڈ مدت میں تعمیر ہونے والا 250 بیڈ پر مشتمل آئسولیشن اور وبائی امراض کے جدید ہسپتال کا افتتاح کیا ۔ جدید ہسپتال پر 98 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے ۔ ہسپتال میں ریڈیویالوجی اور پتھالوجی لیبارٹری کے علاوہ مردہ خانہ ، آتش خانہ ، وینٹی سیشن اور سیوریج نظام بھی موجود ہے ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم ، چینی سفیر ، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ، چیئرمین این ڈی ایم اے محمد افضل اور وزیر اطلاعات شبلی فراز بھی ہمراہ تھے ۔ افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مختصر مدت میں جدید ہسپتال کا قیام تعریف ہے ۔40 روز کی ریکارڈ مدت میں ہسپتال کی تعمیر پر ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ سیاسی عزم سے مختصر مدت میں بھی اہم اقدامات کئے جا سکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہم پر اللہ تعالی کا خاص کرم ہے کہ دوسرے ملکوں کے مقابلے میں ہمارے کورونا کا گراف نیچے آ رہا ہے ۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ عیدالضحٰی سادگی سے اپنائیں ۔ گزشتہ عید پر لاپرواہی کی گئی جسکے انتہائی بھیانک نتائج نکلے، اگر لاپرواہی ہوئی تو کورونا کیسز مزید بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عوام عیدالضحٰی پر احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور زیادہ ہجوم نہ کریں ۔ لوگوں کا ہجوم جتنا زیادہ ہو گا کورونا اتنا تیزی سے پھیلے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…