اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں ریاست اور حکومتی مفادات متصادم ہیں، جھوٹا احتساب سیاسی انتقام اور معیشت اکٹھے نہیں چل سکتے ،خواجہ سعد رفیق کی دھماکہ خیز باتیں

datetime 8  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان میں ریاست اور حکومتی مفادات متصادم ہیں۔ جھوٹا احتساب سیاسی انتقام اور معیشت اکٹھے نہیں چل سکتے۔ اگر حکومت نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک میں ہر بحران موجودہ حکومت پیدا کرتی ہے۔ بحران ختم کرنے کے لئے معاملہ این ڈی ایم اے کے حوالے کردیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت فیل ہوچکی ہے۔ پاکستان کے عوام حکومت

کو بد دعائیں دے رہے ہیں۔ ہم عدلیہ کی عزت کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم وکلاء کی جان خطرے میں ڈال کر عدالتوں میں پیشی ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے پنجاب بھر میں کرونا پھیل چکا ہے۔ اگر حکومت کرونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کام کرنیوالے ڈاکٹروں کو سہولتیں نہیں دے گی تو ڈاکٹر استعفے ہی دیں گے۔ اس وقت صوبے بھر میں کرونا وائرس عروج پر ہے جبکہ حکومت ٹیکس کی وصولی ہیں ناکام ہوچکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…