جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

جہانگیر ترین کو بیرون ملک کس نے فرار کرایا؟یونیورسٹی والے جواب کاانتظارکررہے ہیں ایسا ممکن نہیں کہ خواتین کو ہراساں کرنے کا ذکر آئے اورشہبازگل کا نام نہ آئے،عمران نیازی زندگی بھر اے ٹی ایمز سے جس رفتار سے پیسے لیتا رہا اسی رفتار سے۔۔۔ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 6  جولائی  2020 |

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازگل بتائیں جہانگیر ترین کو بیرون ملک کس نے فرار کرایا؟یونیورسٹی والے جواب کاانتظارکررہے ہیں،ایسا ممکن نہیں کہ خواتین کو ہراساں کرنے کا ذکر آئے اورشہبازگل کا نام نہ آئے

شہبازگل بتائیں کہ جہانگیر ترین کو جہاز پر بٹھا کر بیرون ملک کس نے فرار کرایا؟ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کے بیان پرطلال چودھری نے ردعمل میں کہاکہ شہبازگل یونیورسٹی سے رابطہ کریں وہ ابھی تک ان کے جواب کا انتظار کررہے ہیں۔عمران نیازی زندگی بھر اے ٹی ایمز سے جس رفتار سے پیسے لیتا رہا اسی رفتار سے ملک پر ریکارڈ قرض بڑھا یا، پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) نے اپنے تمام ادوار میں اتنا قرض نہیں لیا جو جھوٹے نیازی نے 18 ماہ میں لے لیا، چینی چور عمران مافیا نے 52 روپے سے چینی کی قیمت 92 روپے پر پہنچا دی۔جھوٹے نیازی اور اس کے بدنام ترجمان آٹا، روٹی کی قیمت پتہ کریں،چینی چور مافیاجس نے چینی چوری کروائی ،کو عمران نیازی نے پرائیویٹ جیٹ پرلندن روانہ کردیا، دو سال میں جس طرح ڈاکو، چور ملک کو لوٹ رہے ہیں تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…