جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کورونا وائرس کے پھیلائو پر پاکستانیوں کو کس قسم کی تشویش لاحق ہیں؟ سروے میں حقیقت بیان کر دی گئی

datetime 5  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کے پھیلاو پر 80 فیصد پاکستانیوں نے پریشانی کا اظہار کردیا۔گیلپ سروے کے مطابق 94 فیصد نے تشویش کی وجہ گھر والوں کی صحت اور 91 فیصد نے مالی انتظامات کے بارے میں فکرمند ہونا قرار دی ہے۔سروے میں 87 فیصد نے بچت کی گئی رقوم کے متاثر ہونے جبکہ 59 فیصد نے بے روزگار ہونے کے ڈر کو تشویش کی وجہ بتایا۔گیلپ سروے میں البتہ 41 فیصد

پاکستانی 6 ماہ میں حالات بہتر ہونے کی امید بھی رکھتے ہیں، پْرامید افراد میں نوجوانوں کی شرح زیادہ ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے منفی اثرات سے تنخواہ دار طبقے کے 54 فیصد افراد متاثر ہوئے ہیں۔گیلپ سروے آف پاکستان کے مطابق کورونا کے منفی اثرات سے تنخواہ دار طبقہ بڑی تعداد میں متاثر ہوا۔نئی سروے رپورٹ کیمطابق 27فیصد بے روزگار ہوئے اور مزید 27فیصد نے تنخواہ میں کٹوتی کا بتایا۔گیلپ سروے کے مطابق بیروزگار ہونے والوں میں کم آمدنی والے افراد کی شرح سب سے زیادہ ہے۔بیروزگاری کا بتانے والوں میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرح سب سے زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 32 فیصد ،خیبرپختونخوا میں 23 فیصد جبکہ بلوچستان اور سندھ میں 22 ،22 فیصد بیروزگاری کی شرح رہی۔ کورونا وائرس کے پھیلاو پر 80 فیصد پاکستانیوں نے پریشانی کا اظہار کردیا۔گیلپ سروے کے مطابق 94 فیصد نے تشویش کی وجہ گھر والوں کی صحت اور 91 فیصد نے مالی انتظامات کے بارے میں فکرمند ہونا قرار دی ہے۔سروے میں 87 فیصد نے بچت کی گئی رقوم کے متاثر ہونے جبکہ 59 فیصد نے بے روزگار ہونے کے ڈر کو تشویش کی وجہ بتایا۔گیلپ سروے میں البتہ 41 فیصد پاکستانی 6 ماہ میں حالات بہتر ہونے کی امید بھی رکھتے ہیں، پْرامید افراد میں نوجوانوں کی شرح زیادہ ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے منفی اثرات سے تنخواہ دار طبقے کے 54 فیصد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…