ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ارشد ملک کی تعیناتی شاہد عباسی نے کی تھی،ویڈیو بلیک میل کیس کے دو کردار میں سے ایک ارشد ملک خود برطرف ہو گئے،دوسرا کردار مریم صفدر جس نے جج کی نازیبا وڈیو استعمال کرکے۔۔۔شہزاد اکبر کا برطرفی پر ردعمل 

datetime 3  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب  شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ  ارشد ملک کی تعیناتی شاہد عباسی نے کی تھی،العزیزیہ کیس اس جج کی عدالت میں ملزمان یعنی نواز شریف کی درخواست پر منتقل ہوا تھا،عدلیہ کے ساتھ ایسی حرکتیں شریف خاندان ماضی میں بھی کر چکا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں  شہزاد اکبر نے   کہا   کہ  جج ارشد ملک کیس میں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ العزیزیہ کیس اس جج کی عدالت میں ملزمان یعنی نواز شریف کی درخواست پر

منتقل ہوا تھا اور اسی کیس میں ملوث ناصر بٹ نامی شخص ارشد ملک کا پرانا شناسا تھا۔عدلیہ کے ساتھ ایسی حرکتیں شریف خاندان ماضی میں بھی کر چکا ہے۔ جسٹس قیوم  واقعہ  یاد رہے۔جج ارشد ملک بلیک میل کیس کے دو کردار میں سے ایک ارشد ملک خود برطرف ہو گئے  اس کھیل کا دوسرا کردار مریم صفدر جس نے جج کی نازیبا وڈیو استعمال کرکے اپیل پہ اثر انداز ہونے کی کوشش کی ابھی سزا ہونا باقی ہے۔ویسے یاد رہے ارشد ملک کی تعیناتی شاہد عباسی نے کی تھی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…