شکریہ حکومت پاکستان ،پی آئی اے کی ریٹنگ 1سٹار ہو گئی ‎

3  جولائی  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ائیر لائن (پی آئی اے)کی عالمی  درجہ بندی میں ایک سٹار کی عالمیکمی کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے بہترین ائیر ائیر لائن سیفٹی اور پروڈکٹ رینٹنگ کا جائز ہ لینے والی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان ائیر لائن میں پائلٹوں کی ایک بڑی تعداد جعلی لائسنس رکھتی ہے ۔ یورپ نے پی آئی اے کی پروازوں پر چھ ماہ کی بابندی لگا دی ہے

جبکہ ایک درجہ بندی میں ایک سٹار کی کمی بھی کی گئی ہے ۔ درجہ بندی کے ایڈیٹر انچیف جیفری تھامس نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ وزیرہوا بازی نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران انکشاف کیا تھا کہ پاکستان ائیر لائن کے طیارے پی کے 8303حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پی آئی اے میں434پائلٹوں میں سے 150کے قریب ایسے پائلٹ موجود ہیں جو جعلی لائسنس کے مالک ہیں ۔ جس کے بعد پی آئی اے نے جعلی لائسنس رکھنے والے 150پائلٹوں کو نوکری سے فارغ کر دیا تھا ۔ انکشافات کے بعد متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان کے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے درخواست کی ہے کہ وہ خلیجی ریاست میں متعدد ایئر لائنز میں خدمات انجام دینے والے تمام پاکستانی پائلٹوں ، ہوائی جہازوں کی بحالی کے انجینئرز ، اور فلائٹ آپریشن افسروں کے لائسنس کی تصدیق کرے۔تاہم یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی معطلی کا اطلاق آج سے ہوگا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے یورپی ممالک کی پروازوں کے لیے پی آئی اے کا اجازت نامہ 6 ماہ کے لیے معطل کیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ آج رات سے پی آئی اے کی یورپ کے لیے تمام پروازں کو منسوخ کر دیا جائے گا لہٰذا جن مسافروں کی بکنگ ہے وہ چاہیں تو بکنگ آگے کروالیں یا ریفنڈ حاصل کرسکتے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ جعلی لائسنس پر پائلٹس کے پروازیں آپریٹ کرنے پر یورپین یونین کی

جانب سے پابندی لگائی گئی ہے، یورپین یونین نے حکومت پاکستان سے پائلٹس کی لسٹ طلب کی ہے۔ترجمان قومی ائیرلائن نے مزید کہا کہ یورپین فضائی سیفٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں اور خدشات دور کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، حکومتی اور انتظامیہ کے اقدامات کے باعث معطلی جلد ختم ہونے کی امید ہے۔واضح رہے کہ یورپی

یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے میں پائلٹس کے جعلی لائسنس کا معاملہ سامنے آنے پر 30 جون کو پی آئی اے کی یورپی ممالک کے لیے پروازوں کو معطل کیا تھا تاہم حکومتی کاوشوں سے پابندی کو عارضی معطل کرتے ہوئے 3 جولائی تک پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے جو آج رات ختم ہورہی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…