جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

وزیر اعظم نے پیٹرول کی قلت اورذخیرہ اندوزی کی تحقیقات کے لیے اہم قدم اٹھا لیا

datetime 1  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے پیٹرول کی قلت اور ذخیرہ اندوزی کی تحقیقات کیلئے معاون خصوصی برائے توانائی شہزاد سید قاسم کی سربراہی میں چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کمیٹی ملک میں تیل کی فراہمی میں بد انتظامی پر 10 جولائی تک تحقیقات مکمل کرے گی،کمیٹی بحران کے دوران اوگرا، وزارت پٹرولیم اور نجی تیل کمپنیوں کے کردار کی تحقیقات کرے گی اور اس بات کا تعین بھی کرے گی کہ بحران سے کس کس کو فائدہ پہنچا۔کمیٹی آئل کمپنیوں اور پیٹرول پمپوں کی جانب سے ذخیرہ اندوزی

کی بھی تحقیقات کرے گی اور پیٹرولیم شعبے میں مالکان کے گٹھ جوڑ کے امکانات کا بھی جائزہ لے گی۔کمیٹی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیٹرول کے درآمد اور دستیابی پر پڑنے والے اثر کی بھی رپورٹ پیش کرے گی۔گزشتہ سال کی نسبت رواں سال پیٹرول کی دستیابی کی تفصیلات بھی سامنے لائے گی۔ علاوہ ازیں یہ کمیٹی دوبارہ اس طرح کے بحران سے بچنے کے لیے لائحہ عمل بھی مرتب کرے گی۔تحقیقاتی کمیٹی میں ڈی جی آئل، سابق جی ایم پی ایس او اور پیٹرولیم انسٹیٹوٹ آف پاکستان کے سربراہ بھی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…