پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

حکومت نے پٹرول کے بعد عوام پر ایل پی جی بم بھی گرادیا، قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری

datetime 30  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پٹرول کے بعد عوام پر ایل پی جی بم بھی گرادیا گیا۔اوگرہ نے ماہ جولائی 2020 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔اوگرہ نے ایل پی جی کی4روپے فی کلو،گھریلو سلنڈ47روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت180روپے، سرکاری پیداواری قیمت میں 3386روپے میٹرک ٹن، اضافہ کے بعد اوگرہ نے ماہ جولائی کیلئے نئی قیمتیں جاری کر دیں۔

اب ایل پی جی گیس110روپے فی کلوکی جگہ 114روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 1298روپے کی جگہ 1345روپے اور کمرشل سلنڈر 4995روپے کی جگہ 5175روپے،پیداواری قیمت54372کی جگہ57757روپے ملک بھر میں دستیاب ہو گا۔عالمی مارکیٹ میں CP $340 سے بھر کر $550 تک پہنچ گئی۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریزایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایس ایس جی سی حکومت کو بدنام کرنے میں کامیاب ہو گئی۔عرفان کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ 19 جون 2020 کی اوگرا کی مقرر کردا قیمت سے مارکیٹ میں 20 /15روپے کم قیمت پر ملک بھر میں گیس دستیاب تھی بار بار قیمت میں اضافہ سے آج اوگرا کی مقرر کردہ قیمت 114 روپے کلو اور 1345 گھریلوں سلنڈر پر آگئی ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت سے گیس کی تقسیم کار کمپنی سوئی سدرن گیس کمپنی کے بورڈ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریزایسوسی ایشن پاکستان کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کی جانب سے جامشورو جوائنٹ وینچر جے جے وی ایل کے ساتھ ایل پی جی گیس پروسیسنگ کا معاہدہ ختم ہو گیا ہے معاہدہ ختم ہونے سے قومی خزانے کو سالانہ 4 ارب کے قریب نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ عرفان کھوکھر کا کہناہے کہ معاہدہ ختم ہونے سے صارفین مہنگی گیس خریدنے پر مجبور ہیں معاہدہ ختم ہونے سے پہلے اوگرا کی جانب مقرر کردہ قیمت سے 20 روپے

کم قیمت پر مارکیٹ میں دستیاب تھی کمپنی کی جانب سے اچانک معاہدہ ختم ہونے سے مارکیٹ میں ایل پی جی گیس نایاب ہو چکی ہے۔ معاہدہ ختم ہونے سے گیس کی طلب اور رسد میں 300میٹرک ٹن یومیہ کا فرق سامنے آیا ہے ایل پی جی انڈسٹریزایسوسی ایشن پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایس جی سی(SSGC) کمپنی کے بورڈ کو تحلیل کرتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب سے اور وزارتِ پٹرولیم سے درخواست ہے کہ ایل پی جی کی قیمت کو کم رکھنے کے لیے حکومت کو ایل پی جی پالیسی کا ارسلِ نو جائزہ لینا پڑے گا۔ غریب ایل پی جی صارفین ایل پی جی کی قیمت بڑھنے سے متاثر ہوتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…