جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کو بری کردیا

datetime 30  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت 8 ملزمان کو پیراں غائب رینٹل پاور ریفرنس میں بری کردیا۔ منگل کو وفاقی دارالحکومت میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے راجا پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر سماعت کی اور اسے منظور کرلیا۔عدالت نے راجا پرویز اشرف سمیت 8 ملزمان کو پیراں غائب رینٹل ریفرنس میں بری کیا۔خیال رہے کہ راجا پرویز اشرف کے ساتھ جن ملزمان کو

بری کرنے کا کہا گیا ان میں اسمٰعیل قریشی، شاہد رفیع، شوکت ترین، طاہر بشارت چیمہ، محمد سلیم عارف، چوہدری عبدالقدیر اور اقبال علی شاہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ پیراں غائب ریفرنس نیب راولپنڈی کی جانب سے 2014 میں دائر کیا گیا تھا۔مذکورہ منصوبے میں 192 میگا واٹ کا رینٹل پاور پلانٹ ملتان کے علاقے پیراں غائب میں لگایا گیا تھا تاہم ریفرنس میں راجا پرویز اشرف پر بطور وزیر پانی و بجلی کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ 25 جون کو احتساب عدالت نے ساہیوال رینٹل پاور ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا تھا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچا اس لیے ریفرنس نہیں بنتا۔یاد رہے کہ 22 ارب روپے مالیت کے رینٹل پاور منصوبوں سے متعلق کیسز میں 11 ریفرنسز قائم کیے گئے تھے۔بعدازاں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے رینٹل پاور منصوبوں سے متعلق 2 ریفرنسز میں جون 2014 میں راجا پرویز اشرف سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی، ساتھ ہی عدالت نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین اور اسمٰعیل قریشی کی بریت کی درخواست مسترد کردی تھی تاہم رواں سال جنوری میں قومی احتساب بیورو کے ریفرنسز کا سامنا کرنے والے ملزمان کی جانب سے نیب قوانین میں کی گئی حالیہ ترمیم کے تحت ریلیف لینے کی کوشش پر ادارے نے واضح کیا تھا کہ ترمیم کا اطلاق پہلے سے دائر کیسز پر نہیں ہوگا۔سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے بھی رینٹل پاور پروجیکٹس کیس میں اپنی فردِ جرم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ (ترمیمی) آرڈیننس کے نفاذ کے بعد ان کے خلاف ضوابط کی بے قاعدگیوں کا ٹرائل نہیں کیا جاسکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…