اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کا فضائی آپریشن اجازت نامہ 6 ماہ کیلئے معطل کردیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق معطلی کااطلاق یکم جولائی 2020 رات 12 بجے یو ٹی سی ٹائم کے مطابق ہوگا، مشکوک لائسنسوں کے انکشاف کے بعد یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی کی طرف سے یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔یورپ کے لئے پی آئی اے نے تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ترجمان پی آئی اے
کا کہنا ہے کہ معطلی کااطلاق یکم جولائی 2020رات12بجے یوٹی سی ٹائم کے مطابق ہوگا، انہوں نے پی آئی اے کے مسافروں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جن کی پی آئی اے کی بکنگ ہے وہ اگر چاہیں تو بکنگ آگے کروا لیں یا پھر ری فنڈ کروا لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی کے خدشات دور کرنے کے لئے پی آئی اے اقدامات کر رہا ہے۔ پی آئی اے یورپی فضائی سیفٹی کے ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔